May ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۷:۲۱
شیراز ایران کے بڑے شہروں میں سے ایک ہے اور یہ شہر صوبہ فارس کا صدر مقام ہے۔ شیراز ایران کا پانچواں بڑا اور سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہے۔شیراز سٹی کونسل کی منظوری اورمجلس شورائے اسلامی ایران کی منظوری کے بعد 5 مئی کو یوم شیراز کا نام دیا گیا۔ شیراز اپنے بہت سے تاریخی، ثقافتی، مذہبی اور قدرتی پرکشش مقامات کی وجہ سے ہمیشہ سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ شیراز ایران کا ثقافتی دارالحکومت ہے، دنیا کا دوسرا ادبی شہر اور ایران کا تیسرا مذہبی شہر ہے۔