پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت اس ملک کے کئی علاقوں اور شہروں میں نماز جمعہ کے بعد نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے بانی آیت اللہ زکزکی کی رہائی کے لئے مظاہرے کئے گئے۔
افغانستان کے صوبےغزنی میں خوفناک کار بم دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 72 سے زائد زخمی ہو گئے ۔زخمیوں میں 50 بچے بھی شامل ہیں۔
افغانستان کی پارلیمنٹ کے رکن نے غزنی میں شیعہ مسلمانوں کی مسجد پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر انسانی اقدام قرار دیا۔
پاکستان اور ہندوستان کی سیاسی و مذبی جماعتوں نے یوم انہدام جنت البقیع پر آل سعود کی کارستانیوں اور جنت البقیع کے انہدام کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔
پاکستان کےصدرعارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور دیگر اعلی حکام اور سیاسی و مذھبی جماعتوں نے جماعتوں نے شمالی وزیرستان اور زیارت میں دہشت گرد انہ حملوں کی شدیدمذمت کی ہے۔
سعودی عرب اور بحرین میں شیعہ مسلمانوں کو بھیانک اور خوفناک مظالم کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سعودی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے ایک بار پھر ملک کے شیعہ آبادی والے صوبے القطیف کے سنابس علاقے پر حملہ کر کے 8 سعودی باشندوں کو شہید کردیا۔
اہل خانہ جبری شیعہ گمشدگان کی جانب سے اعلیٰ ریاستی اداروں سے کامیاب مذاکرات اور 19 شیعہ مسنگ پرسنز کے ظاہر ہو جانے کے بعد پاکستان کےصدر ڈاکٹر عارف علوی کی رہائش گاہ کے باہر 13 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ۔
پاکستان کی شیعہ تنظیموں نے کہا ہے کہ اگر گمشدہ افراد بازیاب نہیں ہوتے ہیں تو21 رمضان المبارک کو ملک بھر میں شہادت حضرت علی علیہ السلام کے جلوس ہائے عزاء کو احتجاجی دھرنوں میں تبدیل کرنے کی کال دیں گے۔
پاکستان کے صدرکی رہائش گاہ کے باہر سے 36 مظاہرین کی گرفتاری کے باوجود دھرنا جاری ہے۔