افغانستان میں طالبان کی وزات خارجہ نے عالمی برادری سے طالبان گروہ پر دباؤ نہ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔
طالبان نے اعلان کیا ہے کہ وہ افغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ کے تمام راستے بند کر دیں گے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں جامع سیاسی تصفیہ کیلئے پرعزم ہے۔
تاجیکستان کی حکومت نے اگست کے مہینے میں 143 افغان پائلٹوں کو گرفتار کر لیا جو طالبان کے انتقام کے خوف سے افغانستان سے بھاگ کر تاجیکستان پہنچے تھے۔
ہندوستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان حکام کو چاہئیے کہ وہ اپنی سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ منعقدہ ایک نشست میں افغانستان جیسے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
افغانستان میں ڈیڑہ سو سے زیادہ ذرائع ابلاغ نے کام کرنا بند کردیا ہے اور صحافیوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ ایک مہینے میں اطلاعات تک ان کی دسترس بھی محدود ہوگئی ہے
پاکستان کے وزیر خارجہ نے افغانستان کے طالبان حکام کو حقیقت پسندی اور تحمل سے کام لینے نیز گوشہ نشینی سے باہر نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔
سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک امریکہ، روس، چین، برطانیہ اور فرانس نے طالبان پر افغانستان میں مشترکہ اور تمام اقوام کی نمائندہ حکومت بنانے پر زور دیا ہے۔
چینی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کئے جائیں ۔