اسرائیلی اخبار "یدیوت احارونوت" نے غاصب اسرائیلی فوجیوں میں خودکشی کے رجحان میں اضافے کی خبر دی ہے۔
غاصب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ جنگ میں اپنے فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے کے پیش نظر کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ جنگ کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے۔
صیہونی حکومت کے ایک انٹیلی جنس افسر نے اسرائیل کے خلاف یمن کی بحری کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنیوں کے پاس ہر قسم کے میزائلوں اور ڈرونز کا بڑا ذخیرہ ہے اور یہ اسرائیل کے لیے بہت بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔
صیہونی حکومت کے خبر رساں ذرائع نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں استقامتی مجاہدین کے ہاتھوں 13 اعلیٰ فوجیوں اور فوجی افسران کی ہلاکت کی خبر دی ہے اور اس واقعے کو اسرائیل اور اس کی فوج کے لیے ایک المیہ قرار دیا ہے۔
غزہ سے اسرائیل کی زمینی افواج کے انخلا کے لیے اسرائیلی فوج کی تیاریوں کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔
فلسطین کے مختلف علاقوں میں استقامتی محاذ کے مجاہدین قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں سے نبرد آزما ہیں۔
غاصب اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹے میں فلسطینی مجاہدین کے ساتھ لڑائي میں اپنے 13 فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
فلسطینی میڈیا نے غرب اردن میں شہر طولکرم پربڑی تعداد میں صیہونی فوجیوں کی یلغار کی خبردی ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے نیتن یاہو کو ایک بھیڑئے سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی وزیراعظم ایک جنگی مجرم ہيں اور ان پر مقدمہ چلانا چاہئے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ غزہ کے خلاف جنگ میں اسرائیل کا ساتھ دے کر خود بھی مجرم ہے اس لئے اس پر بھی اسرائیل کے فوجی ، سیکیورٹی اور سیاسی حکام کے ساتھ، ان جرائم میں شریک ہونے کے سبب مقدمہ چلایا جانا چاہئے