Dec ۳۱, ۲۰۲۳ ۲۰:۳۸ Asia/Tehran
  • زیاد النخالہ
    زیاد النخالہ

تحریک جہاد اسلامی نے کہا ہے کہ غزہ پٹی سے مکمل انخلا اور جنگ بندی کے بغیر دشمن کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے جنرل سیکریٹری زیاد النخالہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پٹی سے مکمل انخلا اور جنگ بندی کے بغیر کوئی معاہدہ نہیں ہو گا۔

فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے جنرل سیکریٹری نے قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں صیہونی حکومت کے ساتھ مذاکرات سے متعلق قیاس آرائیوں کے ردعمل میں زور دے کر کہا کہ ہمارے اور صہیونی حکومت  کے درمیان قیدیوں کے تبادلے اور دیگر مسائل کے بارے میں غزہ کی پٹی سے دشمن عناصر کے مکمل انخلا اور جنگ بندی کے بغیر کوئی معاہدہ طے نہیں پائے گا۔

ادھر تحریک حماس کے سینئر رہنما اسامہ حمدان نے بھی گزشتہ روز کہا تھا کہ ہم نے تمام ثالثوں کو مطلع کردیا ہے کہ ہماری ترجیح غزہ پر ہونے والی جارحیت کو روکنا ہے۔ ان کہنا تھا کہ اسرائیل جارحیت روکنے کے بجائے نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے لہٰذا قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں بھی کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

اسامہ حمدان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ درحقیقت غاصب صیہونی، داخلی دباؤ کو کم کرنے کے لئے ایسی باتیں کر رہے ہیں جبکہ ابھی تک اس بارے میں کوئی مذاکرات نہیں ہوئے ہیں۔

 

ٹیگس