اطلاعات کے مطابق غاصب اسرائیلی حکومت کے فوجیوں نے جبالیہ میں ایک گھر پر بمباری کرکے 12 فلسطینی بچوں اور خواتین کو شہید کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق القسام کے مجاہدین نے خان یونس کے مشرق میں ایک سرنگ میں 5 غاصب اسرائیلی فوجیوں کو گھیر کر مار دیا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونیوں کے ٹھکانوں پر شدید حملہ کیا ہے جس میں صیہونی ذرائع نے ایک صیہونی فوجی کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔
جنگ غزہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک غاصب اسرائیلی حکومت کے کم از کم 3 ہزار زخمی فوجی چلنے پھرنے سے معذور ہوگئے ہیں۔
یورپی پارلیمنٹ کے ہسپانوی رکن کا کہنا ہے اسرائیل مر چکا ہے۔
غاصب صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے جمعے کی رات اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں فوجی کاروائی طویل مدت تک جاری رہے گی۔
جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو القدس بٹالین نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے شمال میں واقع جبالیا کیمپ کے علاقے القصاصیب میں غاصب صیہونی حکومت کے مرکاوا ٹینک کو نشانہ بنایا گیا۔
فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق غزہ پر غاصب اسرائیلی فوج کے حملے کے آغاز سے اب تک فلسطینی شہیدوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
جہاد اسلامی فلسطین نے اعلان کیا ہے کہ غاصبوں کے سامنے نہیں جھکیں گے اور سفید پرچم بھی بلند نہیں کریں گے۔
تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ اب تک ہم دشمن کی سات سو بیس فوجی گاڑیاں تباہ کرچکے ہيں۔