Dec ۳۱, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۸ Asia/Tehran
  • غزہ میں ہونے والی تباہی دوسری عالمی جنگ جیسی ہے: وال اسٹریٹ جرنل

غزہ میں ہونے والی تباہی دوسری عالمی جنگ میں جرمنی میں ہونے والی تباہی جیسی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: روزنامہ وال اسٹریٹ جرنل نے سیٹلائٹ تصاویر کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غزہ کے ستّر فیصد مکانات پوری طرح تباہ ہوگئے ہيں ۔ وال اسٹریٹ جرنل نے لکھا ہے کہ پندرہ دسمبر تک غزہ پٹی پر انتیس ہزار بم اور گولے گرائے جا چکے ہيں اور غزہ میں ہونے والی تباہی دوسری عالمی جنگ میں جرمنی میں ہونے والی تباہی جیسی ہے۔

امریکہ کے سابق نائب وزیردفاع میک میلروی نے وال اسٹریٹ جنرل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پر جو بم گرائے گئے ہيں وہ بنکر بسٹر قسم کے ہیں جنھیں امریکہ نے افغانستان اور شام میں کھلی فضاؤں و غیرشہری علاقوں میں استعمال کیے ہیں۔

ٹیگس