القسام بریگیڈ نے غاصب اسرائیلی فوج کی 2 بکتر بند گاڑیوں اور 3 مرکاوا ٹینکوں کو تباہ کردیا
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری شاخ عزالدین القسام بریگیڈ نے غزہ پٹی کے وسط میں صہیونیوں کی دو بکتر بند گاڑیوں اور تین مرکاوا ٹینکوں کو تباہ کر دیا۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: شہاب خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عزالدین القسام بریگیڈ نے صہیونی فوجیوں کی 2 بکتر بند گاڑیوں کو "الیاسین 105" میزائل سے نشانہ بنایا اور ان کو تباہ کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ یہ کارروائی غزہ پٹی کے وسط میں "البرج" پناہ گزیں کے شمال میں انجام دی گئی۔
تحریک حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈ نے البرج پناہ گزیں کیمپ کے شمال میں ہی ایک مرکاوا ٹینک کو ایک دھماکے سے اڑا دیا اور دو دیگر مرکاوا ٹینکوں کو الیاسین 105 میزائل سے تباہ کردیا۔
اسرائیلی فوج نے بھی اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے 21 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ پر زمینی حملے کے آغاز سے اب تک 936 اسرائیلی فوجی زخمی ہو چکے ہیں۔
غزہ کی پٹی پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے کے آغاز سے اب تک 21,320 فلسطینی جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں، شہید اور 55,603 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔