Dec ۳۱, ۲۰۲۳ ۱۹:۲۰ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں نے غاصب اسرائیل کا ایک اپاچے ہیلی کاپٹر مار گرایا

القسام بریگيڈ اور بریگیڈ کے مجاہدین نے ایک مشترکہ کارروائی کر کے غزہ شہر کے الزیتون علاقے میں غاصب اسرائیلی حکومت کا ایک اپاچے ہیلی کاپٹر مار گرایا ۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی شاخ القسام بریگيڈ اور مجاہدین بریگيڈ نے مشترکہ کارروائی میں غزہ کے جنوب میں الزیتون علاقے میں صیہونی حکومت کے ایک اپاچے ہیلی کاپٹر کو سام 7 میزائل سے نشانہ بنایا۔ اس حملے میں اپاچے ہیلی کاپٹر تباہ ہوگیا۔

ادھر حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینی قوم کی حمایت اور اس کی بہادرانہ مزاحمت کی مدد کے سلسلے میں مزاحمتی جاں بازوں نے آج سہ پہر حانیتا مرکز کو نشانہ بنایا اور صیہونی حکومت پر کاری ضرب لگائی۔

الجزیرہ کے رپورٹر نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ جامعۃ الاقصیٰ پر ہونے والی بمباری میں 20 فلسطینی شہید اور 48 دیگر غزہ شہر کے الزیتون علاقے پر بمباری میں شہید ہوئے۔

دریں اثنا، آج (اتوار کو) صبح سویرے غزہ کی پوری پٹی بالخصوص اس پٹی میں فلسطینی پناہ گزیں کیمپوں اور مساجد پر اسرائیلی فضائی اور توپخانے کے حملے ہوئے ہیں۔

صیہونی ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ شمالی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ لڑائی میں اسرائیلی حکومت کے دو فوجی مارے گئے ہیں۔

 

ٹیگس