Dec ۳۱, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۹ Asia/Tehran
  • غاصب اسرائيل نے ڈھائی مہینے میں غزہ پٹی پر تقریباً 30 ہزار بم داغے

اطلاعات کے مطابق غزہ کے مظلوم فلسطینیوں  کے خلاف غاصب اسرائیلی حکومت کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس نے بے گناہ  اور نہتھے فلسطینیوں سے ان کی زندگی بھی چھین لی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: غزہ سے یو این آئی کی رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی پر ڈھائی  ماہ سے زیادہ کا عرصہ  گزرنے کے باوجود اسرائیل کی بمباری جاری ہے اور اس عرصے میں اسرائیل نے غزہ پر تقریباً 30 ہزار بم گرائے ہیں جس کے نتیجے میں 70 فیصد علاقہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق دسمبر کے وسط تک اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر 29 ہزار بم گرائے جس کے نتیجے میں غزہ میں قائم 4 لاکھ 39 ہزار گھروں میں سے 70 فیصد عمارتیں اور گھر تباہ ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق 4 لاکھ 39 ہزار میں سے 3 لاکھ سے زائد گھر  تباہ ہو چکے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی بمباری سے صرف فلسطینیوں کے گھروں کو نقصان نہیں پہنچا بلکہ متعدد  گرجا گھروں، تاریخی مساجد، شاپنگ مال، ہوٹل، تھیٹر اور اسکول بھی ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ رپورٹ کے مطابق تباہ کن بمباری میں جن بجلی، پانی اور صحت کی تنصیبات کو نقصان پہنچاہے ان کی مرمت نہیں کی جاسکتی۔

 

ٹیگس