پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے صیہونی حکومت کے وجود پر دو مملکت کے قیام کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے دوہرے موقف کا اظہار کیا ہے۔
امریکی وزارت خزانہ نے مغربی ایشیا میں جنگ کا دائرہ وسیع ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کا دائرہ وسیع تر ہونے کی صورت میں عالمی معیشت پر خاصے اثرات مرتب ہوں گے۔
صیہونی حکومت کے وزیر جنگ کا کہنا ہے کہ ہم امریکہ کی فوجی اور سیاسی حمایت کو سراہتے ہیں۔
جنگ کے میدان میں بے شمار شکستوں سے دوچار ہونے کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کے مکینوں کے لئے نوٹس جاری کیا ہے جس میں شدت سے کہا گیا کہ وہ رقم وصول کرنے کے عوض حماس کے رہنماؤں کی معلومات تل ابیب کو فراہم کریں۔
بحیرہ احمر میں ایک بحری جہاز کو میزائل نے نشانہ بنایا گیا ہے۔
صیہونی حکومت کے سوروکا اسپتال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ جنگ کے بعد سے اب تک اس اسپتال میں دو ہزار ایک سو اڑتالیس زخمی فوجیوں کو منتقل کیا جا چکا ہے۔
میڈیا ذرائع نے بحیرۂ احمر میں ایک کارگو جہاز پر میزائل حملے کی اطلاع دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق لبنان سے مقبوضہ علاقوں کی طرف تقریباً 20 میزائل داغے گئے ہیں۔
غاصب اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز سے اب تک ہمارے 445 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں اور 648 دیگر فوجی زخمی ہوچکے ہیں۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے ایک کارروائی کے دوران کم سے کم 10 غاصب اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔