Dec ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۹ Asia/Tehran
  • حماس نے قیدیوں کے تبادلے کی شرطوں کا اعلان کر دیا، شرطوں سے برتری کا چلا پتہ

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی شرائط کا اعلان کردیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: غزہ میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ یحییٰ السنوار نے صیہونی حکومت کے قیدیوں کی رہائی کے لیے نئی شرائط کا اعلان کردیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق غزہ میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ یحییٰ السنوار نے بین الاقوامی ثالثوں کے سامنے واضح کیا کہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ صرف اسی صورت میں ممکن ہے میں غزہ میں جنگ بندی کے بعد سب کے مقابلے میں سب کو رہا کیا جائے۔

اسرائیلی ٹیلی ویژن چینل ماکان- 33 نے مصری ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ السنوار نے بین الاقوامی ثالثوں پر زور دیا ہے کہ اگر اسرائیل اپنے قیدیوں کو زندہ رکھنا چاہتا ہے تو قیدیوں کا تبادلہ "مکمل جنگ بندی" کے بعد ہی ممکن ہو گا اور اس کی بنیاد سب کے مقابلے میں سب کا منصوبہ ہوگا۔

اس سے قبل حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ کے پریس ایڈوائزر طاہر النونو نے بعض خبروں کو مسترد کیا تھا کہ حماس غزہ میں صیہونی حکومت کے قیدیوں کی رہائی کے لیے ایک نئے معاہدے کے حوالے سے تل ابیب کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے۔

ٹیگس