جنوبی لبنان پر اسرائیل کا شدید حملہ
اسرائیل نے ایک بار پھر جنوبی لبنان کے بعض علاقوں پر فضائی اور توپ خانے سے حملہ کیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: خبر رساں ذرائع نے جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں پر صیہونی فوج کے شدید توپ خانے اور فضائی حملوں کی اطلاع دی ہے۔
لبنانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صہیونی فوج نے جمعرات کے روز جنوبی لبنان کے شہروں "بنت جبیل، یارون، مارون الراس، عیترون اور عیتا الشعب کے علاقوں کو توپ خانے سے نشانہ بنایا۔
لبنانی خبر رساں ایجنسی نے تاکید کی ہے کہ صیہونی دشمن نے جنوبی لبنان میں جبل اللبونہ، العلم اور "علام الشعب" کے جنگلات کی طرف آگ لگانے والے بم داغے۔
لبنانی ذرائع ابلاغ نے بھی صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے کفرکلا قصبے کے ارد گرد حملوں اور رامیہ کے علاقے پر توپ خانے کے حملوں کی خبر دی ہے۔
جنوبی لبنان میں شہری دفاع نے بھی اطلاع دی ہے کہ مارون الراس قصبے میں ایک گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں ایک خاتون شہید اور اس کا شوہر زخمی ہوا۔