Dec ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۸ Asia/Tehran
  • یمن کی امریکی اتحاد کو کھلی دھمکی، نمٹنے کے لئے تیار ہیں

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن نے کہا کہ اگر امریکہ کچھ نیا کرنا چاہتا ہے تو یمنی فوج اس سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور اس کے پاس اس کے لیے حیران کن آپشنز موجود ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن حازم محمد الاسد نے ارنا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امریکہ کے حالیہ موقف اور اسرائیلی جہازوں کی حفاظت کے لیے بحری اتحاد کی تشکیل کے اعلان سے کوئی تعجب نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ امریکہ جنگ کے آغاز سے ہی غزہ کے عوام کے خلاف حملوں کا اصل مرتکب رہا ہے اور وہ یمنی میزائلوں اور ڈرونز کو اسرائیل تک پہنچنے سے روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔

محمد الاسد نے کہا کہ صیہونی حکومت کے جرائم کی حمایت میں امریکہ کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے اور طوفان الاقصی آپریشن کے وقت واشنگٹن نے مختلف سطحوں بالخصوص فوجی سطح پر صیہونی حکومت کی حمایت کی اور خواتین س بچوں کے قتل عام کے لئے ہتھیار بھیجے ۔

ٹیگس