اسرائیل کی غزہ میں شکست، خونخوار گولانی بريگیڈ کی پسپائی
Dec ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۲:۲۳ Asia/Tehran
عبرانی میڈیا نے 60 دن کی لڑائی اور بھاری نقصان اٹھانے کے بعد گولانی بریگیڈ کے غزہ سے انخلاء کی اطلاع دی۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کے چینل 13 نے رپورٹ دی ہے کہ گولانی بریگیڈ نے اپنی افواج کو دوبارہ منظم کرنے کے لیے غزہ پٹی سے پسپائی اختیار کر لی ہے۔
گولانی بریگیڈ کی واپسی مزاحمت کی شدید ضربوں اور اس کے درجنوں فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کے بعد کی گئی ہے۔
گولانی بریگیڈ کو شجاعیہ محلے میں شدید جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے زور دے کر کہا کہ گولانی بریگیڈ 60 دن کی لڑائی اور بھاری جانی نقصان کے بعد غزہ پٹی سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔
گولانی بریگیڈ صیہونی فوج کی سب سے ایلیٹ فورس ہے جس سے اسرائیل کو مزاحمت کا مقابلہ کرنے کی زیادہ امید تھی۔