Dec ۲۱, ۲۰۲۳ ۲۱:۱۷ Asia/Tehran
  • اسرائیلی اسپیشل کمانڈو فورس کے 11 اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گيا

غزہ شہر کے شمال میں صہیونی فوج اور القسام بریگیڈ کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں اسرائیلی اسپیشل کمانڈو فورس کے 11 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: خبررساں ایجنسی شہاب کے مطابق جمعرات کے روز غزہ شہر کے شمال میں التوام کے علاقے میں فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کی فوجی شاخ القسام بریگیڈ کے مجاہدین اور غاصب اسرائیلی حکومت کی کمانڈو فورس کے ایک گروپ کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں غاصب اسرائیلی حکومت کے 11 کمانڈو ہلاک ہوگئے۔

اس رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈ کے مجاہدین نے غزہ کی پٹی میں واقع المغرافہ کے علاقے میں بھی اسرائیلی فوجیوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا ہے۔

غاصب اسرائیلی فوج کے اعلان کے مطابق غزہ پر مسلط کی گئی جنگ کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے غاصب صیہونی فوجیوں کی تعداد 469 ہو گئی ہے۔ غاصب فوج کے مطابق آٹھ اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہوئے ہیں۔

 

ٹیگس