اسلام آباد بینکنگ کورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی ضمانت پر سماعت پچیس فروری تک ملتوی کردی ہے۔
پاکستان سپریم کورٹ نے نوے دن میں انتخابات نہ کرانے کے خلاف اپیل پر سماعت سے انکار کردیا ہے۔
پاکستان کے چیف الیکشن کمشنر نے انتخابات کی تاریخ دینے سے انکار کردیا ہے۔
ہندوستانی سپریم کورٹ نے بی بی سی ڈاکیومینٹری فلم پر پابندی عائد کرنے کے حکومتی فیصلے پر مرکزی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔
پاکستان کے سابق وفاقی وزیرداخلہ اور حزب اختلاف کے رہنما شیخ رشید احمد کو اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد انکی دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلی گئی
سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب قوانین میں ترامیم کے نتیجے میں احتساب عدالتوں سے ختم ہونے والے کیسز کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
پاکستان میں حزب اختلاف کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی فواد چودھری کو لاھور منتقل کیے جانے اور ان کے گھر کی تلاشی لیے جانے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
ہندوستانی سپریم کورٹ ہلدوانی کی غفور بستی کو منہدم کرنےکے اترا کھنڈ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف جمعرات پانچ جنوری کو سماعت کرے گی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے ملک کے آرمی چیف پر نظام انصاف میں مداخلت کا الزام لگایا ہے۔
ہندوستان کی ریاست اترا کھنڈ میں چار ہزار سے زائد مکانوں پر مشتمل مسلمانوں کی ایک بستی کو منہدم کر دینے کے فیصلے کے خلاف بستی والوں کا احتجاجی دھرنا جاری ہے۔