Mar ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۷:۳۳ Asia/Tehran
  • عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ ایک بار پھر جاری

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں حاضر نہ ہونے پر سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کی بدھ کو اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ ملک ارمان نے سماعت کی ۔ اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کردی ۔ انھوں نے عدالت میں حاضر نہ ہونے پر عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ انہیں گرفتار کرکے اٹھارہ اپریل کو عدالت میں پیش کیا جائے۔
اس سے پہلے اسلام آباد کی عدالت نے تیرہ مارچ کو پولیس کو حکم دیا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کرکے انتس مارچ کو پیش کیا جائے لیکن دوسرے دن کی سماعت مین گرفتاری کا وارنٹ معطل کردیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ بیس اگست کو ایک تقریر میں اسلام آباد کی خاتون جج کو مبینہ طور پر دھمکی دینے کے الزام میں عمران خان کے خلاف یہ مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔

ٹیگس