Mar ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۹ Asia/Tehran
  • الیکشن نوے دن میں کرانے کا عمران خان کا مطالبہ

پاکستان کے سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے حکومت، اسٹیبشلمنٹ، اور الیکشن کمیشن پر آئین کا مذاق اڑانے کا الزام عائد کیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: الیکشن کے التوا کی سماعت کرنے والے سپریم کورٹ بینچ کے ٹوٹنے کے بعد اپنے ایک ٹوئٹ میں عمران خان نے لکھا ہے کہ بقول ان کے امپورٹڈ حکومت، ان کے ہینڈلر اور سمجھوتہ کرنے والا الیکشن کمیشن آئین کا مذاق اڑا رہے ہیں۔
عمران خان کے مطابق یہ لوگ انتخابات سے انتہائی خوفزدہ اور اپنے سزا یافتہ لیڈروں کو پاک کرنے کیلئے بےچین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واضح ہوگیا کہ انتخابات کے انعقاد کیلئے نوے دن کی آئینی شق انہیں ناگوار تھی۔
عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ سپریم کورٹ کا بینچ پانچ ارکان کا ہو یا فل بینچ ہو فرق نہیں پڑتا، بس بتایا جائے کہ الیکشن نوے دن میں ہوں گے یا نہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے دو صوبوں میں انتخابات کے التو کی سماعت کرنے والا والا بینچ آج اس وقت ٹوٹ گیا جب ایک جج جسٹس امین الدین نے کیس کی مزید سماعت سے معذرت کرلی تھی۔ تاہم جمعہ کو ایک نیا بینچ مذکورہ کیس کی سماعت کرے گا۔

ٹیگس