Mar ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۸:۲۹ Asia/Tehran
  • ملک کا سیاسی درجہ حرارت کم کیا جائے: سپریم کورٹ کا حکومت پاکستان سے مطالبہ

پاکستان کی سپریم کورٹ نے حکومت سے ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی یقین دہانی طلب کرلی ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکومت سے یہ یقین دہانی، ملک کے دو صوبوں میں انتخابات کے التوا کے خلاف اپوزیشن کی دائر کردہ درخواست کی سماعت کے دوران طلب کی ۔ آج کی سماعت میں الیکشن کے التوا کے حوالے سے الیکشن کمیشن اور حکومت پاکستان کے وکلا نے اپنے دلائل پیش کیے اور عدالت کو بتایا کہ سیکورٹی کی صورتحال کے پیش نظر انتخابات کی تاریخ آگے بڑھائی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کی پانچ رکنی بینچ نے آج کی سماعت مکمل ہونے پر حکومت سے سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی یقین دہانی مانگ لی اور کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

ٹیگس