تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے کہا ہے کہ تاریخ بعض عرب ممالک کو صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے پر ہرگر معاف نہیں کرے گی اور دیگر قومیں بھی انکی غداری کو کبھی فراموش نہیں کر پائیں گی۔۔
غیر ملکی خبری ذرائع نے صیہونی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو اور عرب امارات کے امیر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے مابین ٹیلیفونی گفتگو کی خبر دی ہے۔
فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے دہشتگردوں نے غرب اردن میں فلسطینی کسانوں پر حملہ کیا ہے۔
فلسطینی تنظیم فتح کی مرکزی کمیٹی کے سیکریٹری نے اسرائیل کے ساتھ تمام معاہدے ختم کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔
فلسطین کی تحریک فتح اور عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے صیہونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے قومی اتحاد کو مضبوط بنانے کی غرض سے دمشق میں ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
حزب اللہ لبنان کے نائب سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے والے ممالک کو کوئی فائدہ نہيں پہنچے گا۔
غاصب صیہونی حکومت نے غرب اردن کے مقبوضہ علاقے میں نئی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے پر کام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بحرین کے انسانی حقوق تنظیموں کے کارکنوں نے بد نام زمانہ صیہونی جاسوسی کی تنظیم موساد کے سربراہ کے دورۂ بحرین اور منامہ میں بحرین کے اعلیٰ سکیورٹی عہدیداروں سے اس کی ملاقات کو آل خلیفہ حکومت کیلئے کلنک کا ٹیکہ قرار دیا۔
صیہونی دہشتگردوں نے کفر قدوم کے علاقے میں فلسطینیوں کے مظاہرے پرحملہ کر کے کم از کم 20 فلسطینیوں کو زخمی کر دیا ہے۔
جینوا میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے دوعرب ملکوں بحرین اور امارات کی جانب سے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی برقراری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے فلسطینی عوام کے حقوق پامال ہوئے ہیں۔