ایران کی وزارت خارجہ نے فلسطینی نوجوانوں منجملہ محمد الدورہ کے قاتلوں کے ساتھ علاقے کے بعص ممالک کے تعلقات کی بحالی کی مذمت کرتے ہوئےکہا کہ تاریخ قاتلوں اور خائنوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔
ایک ٹی وی چینل پر سعودی عرب کے ایک شہری کو مہمان کے طور پر بلایا گیا۔
بحرین کی تحریک اسلامی کے سربراہ نے امریکہ و اسرائیل کو مسلمانوں کا سب سے بڑا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی اسرائیل کے ساتھ ہے اس نے خود کو امت اسلامیہ سے الگ کر لیا ہے۔
تنظیم آزادی فلسطین (پی ایل او نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی برقراری کے سلسلے میں عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط کے حالیہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے انکے استعفے کا مطالبہ کیا۔
امریکہ کے دباو میں عرب امارات اوربحرین نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار کئے جس کی عالمی سطح پر مذمت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
سوڈان کے عوام نے اسرائیل کے ساتھ حکومت کے تعلقات کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے کئے۔
دہشت گردی کے حامی ممالک کی فہرست سے مسلمان افریقی ملک سوڈان کا نام ہٹانے کے لئے امریکا، اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط کرنے کا دباؤ ڈال رہا ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
حماس کے سربراہ اسماعیلی ہنیہ نے الفتح تحریک ساتھ ہونے والے مذاکرات کو جامع بات چیت کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔
اسرائیل کی فضائیہ کے سربراہ نے متحدہ عرب امارات کو ایف-35 جنگی طیارے فروخت کئے جانے کی کھل کر مخالفت کی ہے۔