Oct ۰۶, ۲۰۲۰ ۲۱:۴۷ Asia/Tehran
  • دمشق میں تحریک فتح اور عوامی محاذ کے نمائندوں کی ملاقات

فلسطین کی تحریک فتح اور عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے صیہونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے قومی اتحاد کو مضبوط بنانے کی غرض سے دمشق میں ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین  کے نائب سربراہ ابواحمد فواد اور تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے سربراہ جبریل الرجوب اور ان کے ہمراہ وفود نے سینچری ڈیل ، غرب اردن کے مزید حصوں پر قبضے اور بعض عرب حکومتوں کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے موضوعات  کا جائزہ لیا ۔اس ملاقات میں فریقین نے پی ایل او کی تعمیرنو ، ہمہ گیر عوامی استقامت کو فعال بنانے اور قومی قیادت کی تشکیل کے بارے میں گفتگو کی ۔

تحریک فتح اور حماس کے نمائندوں نے بھی ابھی حال ہی میں ترکی اور دوحہ میں ایک دوسرے سے ملاقات کر کے فلسطینی قوم  کے حقوق اور مفادات کے دفاع کے لئے مل کر کام کرنے کا اعلان کیا۔ امریکی صیہونی سازش سینچری ڈیل کے سامنے آنے کے بعد سے فلسطینی گروہ اس کا مقابلہ کرنے اور اس کے سامنے گھٹنے نہ ٹیکنے پر بار بار زور دے رہے ہیں ۔سینچری ڈیل میں غرب اردن کے مزید علاقوں کو مقبوضہ فلسطین میں ضم کرنے اور اسرائیل کے ساتھ عرب حکومتوں کے  تعلقات کو معمول پر لانے کی سازش  شامل ہے ۔

ٹیگس