-
نائیجیریا، عزاداری سید الشہدا کے نایاب مناظر
Aug ۱۵, ۲۰۲۱ ۰۹:۲۰نواسۂ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری دنیا کے کسی خاص خطے سے مخصوص نہیں بلکہ یہ دنیا کے چپے چپے پر قابل مشاہدہ ہے۔ امام حسین علیہ السلام کی ذات والا صفات کسی خاص قوم و مذہب کی جاگیر نہیں بلکہ یہ عالم انسانیت کا ایک عدیم المثال بیش بہا سرمایہ ہے۔ نائیجیریا میں بھی مظلوم کربلا سے عقیدت رکھنے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو ہر سال تمام تر خلوص اور جوش و ولولے کے ساتھ اپنے انوکھے اور منفرد انداز میں شہدائے کربلا کا غم مناتے ہیں۔
-
آل خلیفہ کا کوئی خوف نہیں، آل رسول (ص) کے لئے بحرینی عوام کی شاندار عزاداری
Aug ۱۴, ۲۰۲۱ ۰۹:۳۰محرم کے ایام میں بحرینی عوام کی شاندار عزاداری کی تصاویر اور ویڈیو میڈیا اور سوشل میڈیا پر گشت کر رہی ہیں۔ آل سعود کی حلیف اسرائیل نواز آل خلیفہ حکومت کے تمام تر مظالم اور اسکی جانب سے لاحق سنگین خطرات بھی انہیں نواسۂ رسول، سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی عزاداری سے نہیں روک پائے ہیں۔
-
کراچی میں عالمی یوم علی اصغر(ع)
Aug ۱۳, ۲۰۲۱ ۲۲:۲۱سحر نیوز رپورٹ
-
اسلام آباد میں عالمی یوم علی اصغر(ع)
Aug ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۷سحر نیوز رپورٹ
-
آل رسول (ص) سے آل خلیفہ کی دشمنی۔ ویڈیو
Aug ۱۳, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۵ہر سال کی طرح اس بار بھی بحرین کی تاناشاہ آل خلیفہ حکومت نے خاندان رسالت سے اپنی دشمنی کو عیاں کرتے ہوئے محرم کی آمد پر مظلوم کربلا کے سوگ میں لگے پرچم، علم، بینر اور پوسٹر اکھاڑ کے پھینک دئے۔ ایسے حالات میں اسرائیل نواز موروثی نظام کی حامل آل خلیفہ حکومت نے ایک بار پھر آل نبی سے اپنی نفرت و کینہ کا اظہار کیا ہے کہ دنیا بھر میں کروڑوں حریت پسند بلا تفریق مذہب و ملت نواسۂ رسول، مظلوم کربلا امام حسین علیہ السلام کی عزاداری منانے میں مصروف ہیں۔ آل سعود نے بھی عزاداری پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔
-
ایران میں عالمی یوم حضرت علی اصغر (ع) کے اجتماعات
Aug ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۵:۴۲آج محرم الحرام ۱۴۴۳ ہجری کے پہلے جمعے کو دنیا بھر کے ۴۵ ممالک میں سات ہزار سے زائد مقامات پر عالمی یوم علی اصغر منایا گیا۔ ایران بھر میں بھی اس دن کی خصوصی مجالس کا کورونا پروٹوکول کے ساتھ اہتمام ہوا جس میں دسیوں ہزار مائیں اپنے شیرخوار اور کمسن بچوں کے ہمراہ شریک ہوئیں اور انہوں نے ایک بار پھر مقصد حسینی کے تحت اپنے بچوں کی پرورش کرنے اور انہیں امام زمانہ (عج) کا سپاہی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
-
تہران؛ انجمن ریحانهالنبی(ع) کے زیراہتمام مجالس
Aug ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۵:۱۶تہران میں امامزادہ صالح کے روضۂ میں انجمن ریحانهالنبی(ع)کے زیراہتمام عشرہ مجالس منعقد کی جارہی ہیں ان مجالس سے حجت الاسلام سیدحسین مؤمنی خطاب فرمارہے ہیں جبکہ نوحہ خوانی محمدحسین پویانفر کررہے ہیں، ان مجالس میں عزاداران امام حسین علیہ السلام کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے۔
-
تہران میں محرم الحرام کی پہلی شب کی عزاداری کے مناظر
Aug ۱۱, ۲۰۲۱ ۲۱:۲۸1443 ہجری قمری کے محرم الحرام کی پہلی شب عاشقان اہل بیت علیہم السلام نے کرونا ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ سرور و سالار شہیدان حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کی مجلس منعقد کیں جس میں سماجی فاصلے کی رعایت کے ساتھ عزاداروں نے شرکت کی۔
-
پاکستان، محرم الحرام میں مجالس اور جلوس کیلئے خصوصی ہدایات
Aug ۱۱, ۲۰۲۱ ۰۸:۲۹عزاداری سید الشہدا علیہ السلام، مجالس اور جلوس عزا سے متعلق حکومت نے ہدایات جاری کردیں۔
-
روضۂ امام رضاع کے گنبد کےعلم کی تبدیل کے مراسم
Aug ۱۰, ۲۰۲۱ ۰۲:۲۲محرم الحرام کی چاند رات مشہد المقدس میں روضۂ امام علی ابن موسی الرضا علیہم السلام کے گنبد کے علم کی تبدیلی کے روائتی مراسم منعقد ہوئے، اس موقع پر مشہد کے تبلیغات اسلامی ادارے کے سربراہ حجت الاسلام محمد قمی نے خطاب کیا جبکہ حاج علی ملاِئکه نوحہ خوانی کی۔