بارگاہِ رب الارباب میں اپنی ہستی کو قربان کرنے کا جذبہ رکھنے والے سبھی بندگان خدا کو عید الاضحیٰ، عیدِ قرباں مبارک ہو!
اسلامی جمہوریہ ایران میں آج عید الاضحیٰ پورے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔
فرزندان اسلام آج دنیا کے مختلف ممالک میں عید بندگی عید الاضحیٰ نہایت عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں۔ بارگاہِ رب العزت میں اپنی ہستی کو قربان کرنے کا جذبہ رکھنے والے سبھی بندگان خدا کو عید الاضحیٰ، عیدِ قرباں مبارک ہو۔
ایران کے صدر اور وزیر خارجہ نے اسلامی ممالک کے سربراہان مملکت اور وزرائے خارجہ کو علیحدہ علیحدہ عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نےعراق کے وزیراعظم اور امیر قطر سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
دعائے عرفہ کے معنوی اجتماعات اور پروگرام پورے ایران میں آج شام کو منعقد ہوں گے اور مخلوق اپنے خالق حقیقی کے حضور راز و نیاز کرنے کے ساتھ ساتھ حضرت امام حسین علیہ السلام کی دعائے عرفہ کی تلاوت کریں گے۔
پاکستان میں اس بار عیدالاضحیٰ بھی دو روز منائی جا رہی ہے۔
عیدالاضحی کے موقع پر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مٹھائیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔
کربلائے معلی میں حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے حرم مطہر کے بینالحرمین میں نماز عید قربان فرزندان توحید نے ادا کی۔
قربانی اور خدا کی طرف سے امتحان کے حوالے سے قائد انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای کی گفتگو سے اقتباس