Jun ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۶:۴۲ Asia/Tehran
  • مناسک حج کا آغاز، حجاج کی منیٰ روانگی، فضا لبَّيك اللّهمّ لبَّيك کی صداؤں سے گونج اُٹھی

مناسک حج کے آغاز میں عازمین کی منیٰ روانگی شروع ہوگئی اور منیٰ میں خیمہ بستی قائم کر دی گئی۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: دنیا بھر سے تقریباً 20 لاکھ عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

پانچ روزہ مناسک حج کی ادائیگی کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے، مناسک حج کے پہلے مرحلے میں لاکھوں عازمین لبَّيك اللّهمّ لبَّيك کی صدائیں بلند کرتے ہوئے منیٰ کے لیے روانہ ہوئے ۔ منیٰ میں لاکھوں حجاج کی خیمہ بستیاں آباد ہوگئیں ، جہاں وہ آج قیام کریں گے۔

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ کل بروز ہفتہ 15 جون کو ہوگا اور لاکھوں فرزندان توحید ہفتے کو صبح وقوف عرفہ کے لیے میدان عرفات کیلئے روانہ ہوں گے۔

سعودی حکام کی ہدایت کے مطابق منیٰ میں اژدھام سے بچنے اور حجاج کرام کے تحفظ کے لیے انہیں قبل از وقت ہی ان کی جائے قیام عمارتوں سے بسوں کے ذریعے منیٰ کی جانب روانہ کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں اتوار کے روز عید الاضحیٰ ہے جبکہ ایران، پاکستان اور ہندوستان سمیت کئی ممالک میں بروز پیرعید الاضحیٰ  ہے۔

ٹیگس