Jun ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۲:۴۰ Asia/Tehran
  • ایران میں نماز عیدالاضحیٰ کے روح پرور اجتماعات۔ تصاویر+ویڈیوز

اسلامی جمہوریہ ایران میں آج عید الاضحیٰ پورے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

سحر نیوز/ایران: عید الاضحیٰ کے موقع پر دارالحکومت تہران سمیت ملک بھر میں عید کی نماز کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں لاکھوں کی تعداد میں فرزندان توحید نے شرکت کی ۔

تہران میں نماز عید الاضحیٰ کا مرکزی اجتماع تہران یونیورسٹی میں منعقد ہوا جس میں نائب صدر محمد مخبر اور عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی اژه‌ای  سمیت اعلیٰ سول اور فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔

نماز عید قربان ۔ دارالحکومت تہران
 
آیت الله سید احمد خاتمی نے نماز عید کی امامت کی اور خطبہ دیا ۔ انہوں نے فلسفۂ عید الاضحیٰ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نبی خدا حضرت ابراہیم علیہ السلام کا دل، انوار الہی سے منور تھا اور وہ مختلف امتحانات میں سرخرو ہوئے۔
نماز عید قربان ٹائم لیپس ۔ مشہد مقدس

دارالحکومت تہران کے علاوہ مشہد مقدس میں امام رضا علیہ السلام کے روضۂ اطہر اور قم میں بارگاہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا، رے شہر میں حضرت شاہ عبدالعظیم حسنی اور شیراز میں حضرت احمد ابن موسی شاہ چراغ  علیہم السلام کے روضوں میں نمازعید قربان کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔

ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عیدالاضحیٰ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے مویشیوں کی قربانی کی۔

ٹیگس