Jun ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۰:۵۸ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نےعراق کے وزیراعظم اور امیر قطر سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

سحر نیوز/ایران:  صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ  ٹیلی فونک رابطے میں انہیں اور ان کے ملک کے عوام کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ  ایران اور قطر ایک دوسرے کے ساتھ دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کی اچھی صلاحیت رکھتے ہیں۔

صدر ایران نے قطر کے ساتھ اپنے ملک کے ساتھ تعلقات کی سطح کو بہتر بنانے اور تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔

سید ابراہیم رئیسی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مشترکہ منصوبوں اور معاہدوں کو فروغ دینے میں قطر کے امیر اور وزیر اعظم کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایران نے ہمیشہ قطر کے ساتھ تعلقات کی سطح کو بہتر بنانے اور تعاون کی توسیع پر زور دیا ہے اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کو علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کی مزید مضبوطی کا باعث سمجھتا ہے۔

قطرکے امیر تمیم بن حمد آل ثانی نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں ایرانی صدر اور عوام کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کیلئے اپنی ملک کی آمادگی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ تعلقات کے فروغ کے سلسلے میں ہونے والی اچھی بات چیت اور مشاورت کے باوجود ہم مستقبل قریب میں اقتصادی تعاون کے لیے مشترکہ کمیشن کے انعقاد کے لیے تیار ہیں۔

عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے بھی عید الاضحیٰ کے موقع پر اسلامی جمہوریہ کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ فونی گفتگو میں ایک دوسرے کو عید الاضحیٰ کی آمد پر مبارکباد پیش کی اور خطے کی اقوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس ٹیلی فونک گفتگو میں فریقین نے اپنے ملکوں کے درمیان تعلقات کے بارے میں تبادلۂ کر کے مختلف شعبوں میں ان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے بغداد اور تہران کی دلچسبی پر زور دیا۔

متحدہ عرب امارات کے امیر شیخ محمد بن زاید آل نهیان نے بھی صدر ایران سے ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں انہیں عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

ٹیگس