عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔
آج ماہ ذی الحجہ کی دس تاریخ کو دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ ساتھ ایران میں بھی عید قربان منائی گئی۔ (تصاویر: ارنا نیوز)
نماز عیدالاضحی پورے ایران میں مساجد امامبارگاہوں اور مقدس مقامات میں بڑی ہی شان و شوکت کے ساتھ ادا کی گئی جس میں کروڑوں کی تعداد میں مومنین نے شرکت کی
دنیا کے مختلف ملکوں کےلاکھوں حاجی منیٰ میں رمی جمرہ عقبہ ، قربانی اور سرمونڈانے کے بعد اب منیٰ ميں بیتوتہ کے اعمال انجام دے رہے ہيں۔
سحر عالمی نیٹ ورک کی جانب سے ہم اپنے تمام محترم ناظرین ، قارئین اور سامعین کرام کو عید الاضحی کے اس پر مسرت موقع پر تبریک اور تہنیت پیش کرتے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اسلامی ممالک کے سربراہوں کو عیدالاضحی کی مبارک باد دی ہے۔
ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کےاسپیکر نے عید قربان کے موقع پر مختلف ممالک کے اسپیکروں اور عالم اسلام کی اہم شخصیات کے نام تہنیتی پیغامات ارسال کیے ہیں۔