صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 14 نے رپورٹ دی ہے کہ سات اکتوبر 2023 کے آپریشن کی تحقیقات کے مطابق بعض اسرائيلی فوجی کمانڈروں کا کہنا ہے کہ فوج غزہ مشن میں شکست کھاچکی ہے۔
صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور انتہا پسند صیہونیوں کےدرمیان غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کے تعلق سے اختلافات شدت اختیارکرگئے ہیں۔
ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ پٹی میں صیہونی جرائم کی حمایت کرنے والوں کے ماتھے پر ہمیشہ شرمندگی رہے گی۔
صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی حکومت غزہ کی دلدل میں پھنس گئی ہے اور آئرن ڈوم کا ڈیفنس سسٹم شمالی و جنوبی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں محاذ جنگ پر حزب اللہ کے میزائلوں کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہا ہے۔
غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
برطانیہ کے عام انتخابات میں پانچ فلسطین کے حامی امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں۔
اس حملے میں دس فلسطینی شہید اور کم از کم آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔
فلسطینی تارکین وطن کے لئے اقوام متحدہ کی تنظیم انروا نے ناجائز صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے غزہ کے عوام کو بار بار نقل مکانی کرنے پر مجبور کرنے کا سلسلہ روکے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
غزہ کے محاصرے کی وجہ سے پیدا ہونے والی تباہ کن انسانی صورت حال کے درمیان اسرائیلی فوج مسلسل 273 دنوں سے غزہ پٹی پر ہوائی حملے اور گولہ باری کرکے عام شہریوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق غزہ پر صیہونی فوج کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 38 ہزار ہو گئی ہے۔