رہبر انقلاب کی قرآن کریم کے اساتذہ، قاریان اور حافظان سے ملاقات، انشاء اللہ غزہ صیہونی حکومت پر غالب آجائے گا: آیت اللہ العظمی خامنہ ای
اکتالیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے کے شرکاء نے تہران میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
سحرنیوز/ایران: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، اکتالیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے میں شرکت کرنے والے اساتذہ، قاریان اور حافظان قرآن کریم نے تہران کے حسینیہ امام خمینی (رح) میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ایران اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے قاریان اور حافظان نے انفرادی اور اجتماعی صورت میں تلاوت قرآن کریم سے حاضرین کو مسرور کیا۔
تلاوت کرنے والوں میں بین الاقوامی قرآنی مقابلے میں قرائت میں پہلا مقام حاصل کرنے والے سید محمد حسینی پور، حفظ قرآن کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے محمد خاکپور، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے مصر سے تعلق رکھنے والے محمد حسین محمد ہاشم روغنی بھی شامل تھے۔
اس موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حاضرین سے مختصر خطاب بھی کیا جس کے اہم نکات یہ ہیں۔
- میں اس مقابلے کے انعقاد اور پورے ملک میں قرآن پاک کو مختلف طریقوں سے فروغ کے لیے انجام پانے والی کوششوں پر خدا کے شکر گزار ہیں۔
- میں آپ کو حضرت امام الحسین علیہ السلام کے یوم ولادت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ خدا وند تعالیٰ ہمیں اس عظیم انسان اور معزز خاندان اہلبیت کے پیروکاروں میں شامل فرمائے۔
- اعجاز قرآن اور معجزات نبوی کا تسلسل کائنات کے لیے ایک عظیم نعمت ہے۔
- انشاء اللہ غزہ صیہونی حکومت پر غالب آجائے گا۔
- خدا پر توکل کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں یقین ہونا چاہئے کہ خدا کے حکم سے ناممکن ممکن ہو جاتا ہے۔
- ایرانی قوم میں "امریکہ مردہ باد" کہنے کی ہمت ہے، امریکہ جارح اور دروغگو ہے۔
- ایرانی قوم نے صبر کا مظاہرہ کیا ہے اور ترقی کی منزلیں طے کی ہیں۔
- - توکل کی عملی شرط میدان عمل میں موجودگي ہے۔
- ملت اسلامیہ کے مسائل خدا پر توکل کرکے حل ہوسکتے ہیں۔
- اللہ کے حکم سے ناممکن ممکن ہو جاتا ہے۔ اگر کوئی کہتا کہ: غزہ امریکی حکومت جیسی بڑی طاقت سے لڑے گا اور غزہ اس پر غالب آجائے گا، تو کیا آپ یقین کرتے ؟! آپ اس پر یقین نہیں کرتے؛ یہ ناممکنات میں سے ہے، لیکن اللہ کے حکم سے یہ ممکن ہوگیا۔
- ایرانی قوم اور دوسری قوموں میں فرق یہ ہے کہ وہ امریکہ کو جارح، جھوٹا اور دھوکے باز کہنے کی جرأت رکھتی ہے لیکن دوسرے لوگ ہمت نہیں کرتے اور اپنے حصے کا کام نہیں کرتے۔ جب وہ ایسا نہیں کریں گے تو کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔
- پچھلے چالیس برس میں دنیا کی تمام استکباری طاقتوں نے ایران پر حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن ایرانی قوم کو نہ صرف نقصان پہنچا بلکہ اس نے ترقی کی ہے۔
- آج کا ایران 40 سال پہلے کا ایران نہیں ہے۔ ایران نے ہر شعبے میں ترقی کی ہے۔