Feb ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۳:۵۶ Asia/Tehran
  • غزہ کے شہداء کی تعداد 47480 سے تجاوز کرگئی

غزہ پٹی میں مزید ستائیس شہیدوں کے جنازے اسپتالوں میں منتقل کئے گئے ہیں جس کے بعد شہدائے غزہ کی کل تعداد سینتالیس ہزار چار سو ستاسی ہوگئی ہے۔ صیہونی دہشتگردی کے باعث تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے شہیدوں کی تلاش بدستور جاری ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 27 شہیدوں کے جنازے اسپتالوں میں پہنچائے گئے۔  اس رپورٹ کے مطابق ان میں سے 24 شہیدوں کے جنازے صیہونی حملوں میں تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے سے نکالے گئے، دو افراد زخموں کی شدت کے نتیجے میں شہید ہوگئے اور ایک فلسطینی صیہونی فوجیوں کی تازہ فائرنگ میں شہید ہوا ہے۔ فلسطین کے محکمہ صحت کے مطابق آج  اسپتالوں میں پہنچائے جانے والے شہیدوں کے جنازوں کی تعداد کو ملاکر سات اکتوبر 2023 سے غزہ کی جنگ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 47 ہزار 487 اور زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 11 ہزار 588 ہوگئی ہے۔  

ٹیگس