Feb ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۶:۱۵ Asia/Tehran
  • حماس کے ایک قدم نے صیہونی دہشتگردوں کو ان کی اوقات دکھا دی، اسٹیج پر شہید الضیف اور ان کے بھائیوں کی تصویر، خاص پیغام

تحریک حماس نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ قیدیوں کے تبادلے کے لیے وسیع پیمانے پر عوامی موجودگی اور حمایت ایک حقیقی ریفرنڈم ہے، اس بات پر زور دیا کہ صہیونی قیدیوں کی حوالگی کے اسٹیج پر شہید الضیف اور ان کے بھائیوں کی تصویر وعدہ وفا کا پیغام ہے کہ القسام کے جوان ثابت قدم ہیں اور اس راستے کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: حماس نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ طوفان آزادگان معاہدے کے فریم ورک کے اندر، فلسطینی مزاحمت نے 3 صیہونی قیدیوں کو رہا کیا، جن میں سے ایک امریکی شہریت والا صیہونی ہے اور اس کے بدلے میں صیہونی حکومت کی جیلوں سے حماس کے قیدیوں کے ایک نئے گروپ کو رہا کیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آج قیدیوں کی منتقلی کی کارروائی ایک ایسے پلیٹ فارم پر ہوئی جس پر فوجی کونسل میں شہید الضیف اور ان کے بھائیوں کی تصویر کا پوسٹر لگا ہوا تھا جو اس وعدے اور وفاداری کا پیغام ہے کہ القسام کے جوان اپنے راستے پر ثابت قدم رہیں گے اور مشن کی تکمیل کریں گے۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ مشکل حالات کے باوجود القسام بریگیڈ نے امریکی شہریت کے حامل صیہونی قیدی (جو متعدد بیماریوں میں مبتلا ہے) کے لیے ضروری سہولیات فراہم کیں۔ دشمن کے قیدیوں کی اچھی جسمانی اور ذہنی حالت ہماری اعلیٰ اقدار اور قیدیوں کے ساتھ برتاؤ میں اخلاقیات کی پاسداری کو ثابت کرتی ہیں جب کہ قابض حکومت فلسطینی قیدیوں کے خلاف بھیانک جرائم کی مرتکب ہوتی ہے۔

بیان کے ایک اور حصے میں کہا گیا ہے کہ اس کامیابی کے موقع پر وسیع پیمانے پر عوامی موجودگی اور حمایت ایک حقیقی ریفرنڈم اور اس بات کا مظہر ہے کہ مزاحمت ہی ہماری آبائی زمین اور مقدسات کو آزاد کرنے کا واحد راستہ ہے۔

بیان کا اختتام پر کہا گیا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے چوتھے مرحلے کا نفاذ مزاحمتی جنگ بندی کے معاہدے کی شقوں کی پاسداری کو ظاہر کرتا ہے اور قابض حکومت پر انسانی ہمدردی کے پروٹوکول کو نافذ کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا چاہیے۔

 

ٹیگس