Feb ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۰:۳۳ Asia/Tehran
  • شہید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ کا اعلان، حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کا خطاب

حزب اللہ لبنان کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے بتایا کہ شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کی تشییع جنازہ 23 فروری بروز اتوار کو انجام پائےگی۔

سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ لبنان کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے اتوار کو اپنے خطاب میں جنوبی لبنان کی صورتحال پر روشنی ڈالی اور شہید سید حسن نصراللہ نیز شہید سید ہاشم صفی الدین کی تشییع جنازہ کے پروگرام کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں فلسطینی قوم کو القسام بریگیڈ کے کمانڈر انچیف محمد الضیف اور ڈپٹی کمانڈر مروان عیسی کی شہادت کی تعزیت  اور فلسطینی قیدیوں کی آزادی کی مبارکباد پیش کی۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ جنگ بندی ميں توسیع کے بعد حکومت لبنان کو ثالث اور جنگ بندی کے نگراں ممالک پر اسرائیلی جارحیتیں اور سمجھوتے کی خلاف ورزیاں رکوانے کے لئے دباؤ  ڈالنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سمجھوتے کی مخالفت نہیں ہے بلکہ جارحیت ہے اور حکومت لبنان کو اس پر ٹھوس قدم اٹھانا چاہئے۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ ہم نے تحمل سے کام لیا تاکہ حکومت لبنان جنگ بندی کے نفاذ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرسکے، لیکن اسرائیل سمجھوتے کی خلاف ورزی کررہا ہے اور کسی چیز کو اہمیت نہیں دیتا۔
انہوں نے کہا کہ استقامت ہمارا انتخاب اور راستہ ہے اور ہم مناسب وقت پر اپنے تجزیئے کی بنیاد پر عمل کریں گے۔
حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کی تشییع جنازہ 23 فروری کو انجام پائے گی- شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ جنگ بندی ميں توسیع کے بعد حکومت لبنان کو ثالث اور جنگ بندی کے نگراں ممالک پر اسرائیلی جارحیتیں اور سمجھوتے کی خلاف ورزیاں رکوانے کے لئے دباؤ ڈالنا چاہیے۔

ٹیگس