ہندوستان کی ریاست اترا کھنڈ کے شہر ہلدوانی میں آج فساد کے آٹھویں دن متاثرہ علاقے میں کرفیو میں نرمی دے دی گئی ہے۔ اس دوران لوگ اپنی ضرورت کا سامان خرید سکیں گے۔
ہندوستان کی ریاست اترا کھنڈ کے شہر ہلدوانی میں حالیہ فساد کے دوران ایک مسلم خاندان کے ذریعہ نماز چھوڑ کر سات پولیس اہلکاروں کی جان بچانے کی بڑی خبر ہے۔
ممبئی کے مختلف مسلم علاقوں میں بلڈوزر ایکشن جاری ہے اور اب میرا روڈ کے بعد قدیم ممبئی کے علاقے محمد علی روڈ پر بھی دوکانوں کو بلڈوزروں سے گرادیا گیا ہے۔
ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں کوکی اور میتھئی قبائل کے درمیان فسادات کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔
ہندوستانی سپریم کورٹ نے بلقیس بانو کیس میں مجرموں کی وقت سے پہلے رہائی کے گجرات حکومت کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔
ہندوستان کی سپریم کورٹ کی بنچ نے، تمام متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
ہندوستان کی ریاست منی پور میں حالات کی کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔
نائیجر کے بحران میں شدت آتی جا رہی ہے۔ مغربی افریقہ کی معاشی تنظیم ایکوواس کے فوجی حکام نے اعلان کیا ہے کہ نائیجر کے خلاف فوجی اقدام کا فیصلہ پکا ہو چکا ہے، لیکن تاریخ کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔
ایک امریکی ادارے نے ہنوستان میں اقلیتوں پر منظم حملوں کا الزام عائد کیا ہے۔
سوڈان میں بگڑتے حالات کے باعث اب تک دسیوں ہزار شہری جنوبی سوڈان میں جا کر پناہ لے چکے ہیں۔