مغربی طاقتیں ایران میں بدامنی پھیلانا چاہتی ہیں، ایرانی عوام کسی دباؤ میں کے سامنے کبھی سرتسلیم خم نہیں کرتے: ڈاکٹر زمرد اعوان
فورمین کرسٹین یونیورسٹی کی اسٹریٹیجک اسٹڈیز کی پروفیسر ڈاکٹر زمرد اعوان نے زور دیکر کہا کہ مغربی طاقتیں ایران کے اندرونی معاملات کو سبوتاژ کرکے خطے میں بدامنی پھیلانا چاہتی ہیں لیکن ایرانی عوام غیرملکی دباؤ میں کے سامنے کبھی بھی سرتسلیم خم نہیں کرتے۔
سحرنیوز/پاکستان: تفصیلات کے مطابق، پروفیسر ڈاکٹر زمرد اعوان نے کہا کہ مغربی طاقتوں کو ایرانی عوام اور حکومت کے زاویہ نگاہ کا احترام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف واشنگٹن ہے جو ایران کے سیاسی ڈھانچے کو کمزور کرنا چاہتا ہے تو دوسری جانب اسرائیل ہے جو ہر وقت ایران کے نظام کا تختہ الٹنے کی سازشوں میں مصروف رہتا ہے۔
ڈاکٹر زمرد اعوان نے کہا کہ احتجاج اور اعتراض کرنا ہر جمہوری ملک کے شہری اور قوم کا حق ہوتا ہے لیکن غیرملکی مداخلت اور شرپسند عناصر کو کسی بھی ملک میں داخل کرنا اور بلوا اور تشدد پھیلانے کی اجازت کوئی بھی حکومت نہیں دے سکتی۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ ایران وینزویلا نہیں جہاں مغربی طاقتیں اپنی خواہشوں کو عوام پر مسلط کرسکیں کیونکہ ملت ایران اپنے مسائل کو خود حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور کسی بھی غیرملکی دباؤ اور سازش کے سامنے سرتسلیم خم نہیں کرتے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ڈاکٹر زمرد اعوان نے کہا کہ مغربی طاقتیں ایسی سازشیں ماضی میں آزما چکے ہیں لہذا انہیں سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام ملی جذبے سے مالامال ہیں اور اپنے استقلال اور قومی اقتدار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرتے۔