تہران میں فائرنگ کرنے والے کئی دہشت گرد ، دوسرے شہروں سے آئے تھے
Jan ۱۰, ۲۰۲۶ ۱۷:۰۴ Asia/Tehran
ذرائع نے بتایا ہے کہ تہران میں مظاہروں میں شامل کچھ مسلح دہشت گرد، ایران کے دوسرے شہروں سے آئے تھے ۔
سحرنیوز/ایران: ان دہشت گردوں نے مظاہرین کے درمیان جاکر فائرنگ کی جس میں کئی سیکورٹی اہل کار اور اسی طرح کچھ شہری شہید ہو گئے۔
قابل ذکر ہے کہ تہران میں مظاہرین کے درمیان جاکر فائرنگ کرنے والے کئی دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے جبکہ کئی دوسرے دہشت گردوں کو مار گرایا گیا۔
واضح رہے کہ تہران میں کئی دنوں سے جاری مظاہروں کے دوران جمعرات کو اچانک، دہشت گردوں نے مظاہرین کے درمیان جاکر فائرنگ شروع کر دی ۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
اس کے علاوہ ان دہشت گردوں نے تہران اور کئی دیگر شہروں میں بڑے پیمانے پر سرکاری اور شہری املاک و تنصیبات کو نقصان پہنچایا۔