Jan ۱۱, ۲۰۲۶ ۰۰:۳۴ Asia/Tehran

تہران اور دیگر شہروں میں گزشتہ شب ہونے والے مظاہروں میں مسلح دہشت گردوں کی موجودگی کے ثبوت ملنے کے بعد سیکوریٹی فورسس نے ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔

سحرنیوز/ایران: ایران میں دہشت گردانہ حملوں اور تخریبی کارروائيوں کے آغاز کی تیسری شب بے حد مختلف رہی اور اسرائیل کے ایجنٹوں کی جانب سے 6 بجے شام  ہنگاموں کی دعوت اور ایران دشمن میڈیا ہاوس کی جانب سے مسلسل پروپگنڈوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کے با بصیرت عوام نے کسی بھی قسم کی دعوت پر توجہ نہيں دی اور تسنیم نیوز ایجنسی نے پورے ایران میں موجود اپنے رپورٹروں کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ، گیارہ جنوری کی رات تمام شہروں میں امن و امان قائم رہا اور وسیع پیمانے پر بلوائيوں کے اجتماع کی خبریں نہيں موصول ہوئيں اور نہ ہی بلوائی، ہنگامے اور تخریبی کارروائيوں میں کامیاب ہوئے۔

رپورٹروں کے مطابق حالانکہ مشہد ، گرگان ، اردبیل جیسے کئی شہروں میں مسلح بلوائیوں اور دہشت گرد ، شام 4 بجے سے ہی ہنگامے کرنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن عوام کی جانب سے بے توجہی کی وجہ سے ان کی سازش ناکام ہو گئی۔

خبروں کے مطابق ، ایران کے مختلف شہروں میں غیر ملکی ایجنٹوں نے بلوے  کی کوشش کی تاہم سیکوریٹی اہل کاروں کی بیداری کی وجہ سے بد امنی پھیلانے کی ہر کوشش ناکام ہو گئی  اور گزشتہ شبوں میں ان اجتماعات میں شرکت کرنے والے نوجوان بھی ، جمعرات کی شب ہونے والی تخریبی کارروائیوں اور دہشت گردانہ حملوں کے بعد ، خود ان الگ کرلیا اور اسرائیلی ایجنٹوں کی جانب سے دعوت پر توجہ نہيں دی۔

جمعرات اور جمعہ کی رات شب دہشت گردوں نے ایران کے کئي شہروں میں بڑے پیمانے پر تخریبی کارروائياں کی اور قرآن و مساجد کی بھی بے حرمتی کی جس کے بعد ایرانی عوام میں ان کے خلاف غم و غصہ پھیل گيا اور جمعہ سے ہی ان بلوائيوں کے خلاف عوام نے سڑکوں پر اگر احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا جو ہفتہ کے روز وسیع تر ہوتا چلا گیا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ہفتے کی شب دہشت گردوں نے سیکوریٹی اہل کاروں کے خوف سے چوراہوں کے بجائے گلی کوچہ ميں آشوب کی کوشش کی تاہم عوام کی جانب سے عدم پزیرائی کی وجہ سے اس میں بھی وہ بری طرح ناکام رہے ۔

ٹیگس