ایران کے مخۃلف شہروں میں نسبتاً امن قائم ، 200 سے زائد مسلح دہشت گرد گرفتار ، بھاری مقدار میں اسلحہ ضبط
تہران اور دیگر شہروں میں گزشتہ شب ہونے والے مظاہروں میں مسلح دہشت گردوں کی موجودگی کے ثبوت ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔
سحرنیوز/ایران: ان دہشت گردوں کے پاس ، بندوقیں ، ہینڈ گرینڈ ، پیٹرول بم اور چاقو جیسے ہتھیار برآمد ہوئے جنہيں وہ سرکاری اور سیکورٹی تنصیبات پر حملے کے لئے استعمال کر رہے تھے جس کی وجہ سے سیکورٹی اہل کاروں کے علاوہ بہت سے عام شہری بھی شہید ہوئے۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ اب تک دہشت گردوں کے 200 سے زیادہ سرغنے پکڑے جا چکے ہيں اور ان کے اڈوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔
جمعرات کی نسبت جمعہ کی رات کو دہشت گردانہ حملوں اور تشدد میں کمی کی ایک وجہ یہ بھی بتائی جا رہی ہے۔
در ایں اثنا ایران کی پولیس کے ترجمان جنرل منتظر المہدی نے بتایا ہے کہ گزشتہ شب دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورس کی کارروائیوں کی وجہ سے ملک کے مختلف شہروں میں آج
نسبتاً امن و امان قائم ہے اور چھوٹے پیمانے پر پر تشدد واقعات کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جمعرات کو 270 پولیس اہل کار، ڈاٹ گن اور گولیوں سے زخمی ہوئے تھے تاہم پولیس نے صبر و ضبط سے کام لیا مگر دہشت گردوں کی شمولیت کے بعد اب پولیس سنجیدگی کے ساتھ بلوائیوں کا مقابلہ کرے گی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
انہوں نے بتایا کہ آج رات بھی محدود پیمانے پر کچھ مقامات پر مظاہرین نے اجتماع کیا ہے۔