غزہ میں ایک بین الاقوامی ادارے کی گاڑی پر صیہونی حکومت کے حملے میں پانچ افراد مارے گئے ہيں۔
غزہ کے اسپتال الشفا کے محاصرے کے دوران غاصب صیہونی فوجیوں نے کم سے کم تین سو فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
یونیسف کے ترجمان نے جنگ غزہ سے فلسطینی بچوں پر مرتب ہونے والے خطرناک اثرات پر سخت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی بچوں کو بھوک مری جیسے مختلف مسائل و مشکلات کا سامنا ہے پھر بھی دنیا صرف تماشائی بنی ہوئی ہے۔
عراقی عوام نے غزہ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور وحشیانہ صیہونی جرائم کی مذمت میں ہفتے کی رات بغداد کے التحریر اسکوائر پر اجتماع کیا۔
برطانیہ میں فلسطین کے ہزاروں حامیوں نے مسلسل چوبیسویں ہفتے لندن کی سڑکوں پر مظاہرہ کیا۔
فلسطینی گروہوں نے یوم الارض کی مناسبت سے اعلان کیا ہے کہ فلسطینیوں کے امور چلانے کا موضوع پوری طرح داخلی مسئلہ ہے اور کسی بھی غیرملکی فوجی کو غزہ میں داخل ہونے کا حق نہيں ہے۔
فلسطینی انتظامیہ کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری ایک طرف صیہونی حکومت سے عام شہریوں کا قتل عام روکنے کی درخواست کر رہی ہے اور دوسری جانب اس نسل کش حکومت کو ہتھیار بھیج رہی ہے اور یہ کھلی منافقت ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ میں چھے مہینے سے جاری دردناک واقعات عالمی حلقوں اور حکومتوں کے انسانی حقوق کی پابندی کی کسوٹی ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے عالمی یوم قدس کی ریلیوں میں عوام سے وسیع پیمانے شرکت کی اپیل کی ہے۔
حماس اور جہاد اسلامی نے کہا ہے کہ ہم فلسطینیوں کے لئے ایران کی بے دریغ حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔