خلیج فارس تعاون کونسل نے توڑی خاموشی، دہشتگرد صیہونی حکومت کی مذمت
خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے لبنان پر صیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت کی ہے۔
خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے کو کویت میں شام اور لبنان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ 46 ویں ہنگامی اجلاس میں لبنان میں جنگ بندی پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
خلیج فارس تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ نے واختتامی بیان میں لبنان کی سلامتی و استحکام کی حمایت اور لبنان کی فوج اور مسلح افواج کے کردار کی اہمیت پر زور دیا اور لبنان کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔
اس بیان میں خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے شام پر صیہونی حکومت کے پے درپے حملوں اور شام کے ساتھ فلسطینی سرحد پر واقع بفر زون پر صیہونی حکومت کے قبضے کی مذمت کی ہے۔
اجلاس کے شرکاء نے فلسطینی عوام کی حمایت کے اپنے مستقل موقف پر بھی زور دیا۔ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسی طرح شام کے خلاف عائد پابندیاں ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
صیہونی حکومت اور لبنان کے درمیان جنگ بندی، ثالثی کی عالمی کوششوں کے بعد 27 نومبر کو ہوئی تاہم صیہونی حکومت نے اب تک بارہا اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔