اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ غرب اردن میں صیہونی کالونیوں میں توسیع بین الاقوامی قوانین کے منافی ہونے کے ساتھ ہی عالمی عدالت انصاف کے جولائی کے حکم کی بھی خلاف ورزی ہے
صیہونی حکومت کےلئے پتھر کے کوئلے کی برآمدات بند کرنے کے کولمبیا کے فیصلے کا حماس نے خیر مقدم کیا ہے۔
میڈیا ذرائع نے پیر کی صبح شمالی مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ کے ڈرون حملوں کی خبر دی ہے۔
نیوز ذرائع نے آج (پیر) کو اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں (اسرائیل) کے مرکز تل ابیب میں ایک دھماکے کی آواز سنی گئی۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن غزہ پر صیہونی جارحیت کے بعد سے خطے کے نویں دورے پر مقبوضہ فلسطین یعنی اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔
عبرانی روزنامہ "اسرائیل ہیوم" نے میڈیا ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ نیتن یاہو نے قیدیوں کے تبادلے پر عمل درآمد کے بعد حماس کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے جو بائیڈن حکومت سے تحریری ضمانت کی درخواست کی ہے۔
غزہ پٹی کی وزارت صحت نے اس علاقے میں صیہونی حکومت کے جرائم کے 317 دنوں میں 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہریوں کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔
امریکی یونیورسٹیاں، جنگ غزہ کے خلاف احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لئے سخت ترین قوانین پر عمل کررہی ہیں جنہیں یونیورسٹی اساتذہ اور طلبا کی تنظیموں نے آزادی بیان کے منافی قرار دیا ہے۔
تحریک حماس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت عالمی برادری کی خاموشی اور امریکہ و مغربی حکومتوں کی مکمل حمایت کے سائے میں جرائم کا ارتکاب جاری رکھے ہوئے ہے۔
مقبوضہ فلسطینی علاقے میں کیے گئے سروے کے مطابق، ٪ 63 صہیونی آباد کار چاہتے ہیں کہ تل ابیب غزہ پٹی میں جنگ بندی کے لیے فلسطینی مزاحمت سے اتفاق کرے۔