Oct ۰۶, ۲۰۲۵ ۱۸:۴۷ Asia/Tehran
  • طوفان الاقصی آپریشن کے بعد سے اب تک ہلاک ہونے والے دہشت گرد اسرائیلی فوجیوں کی تعداد کیا ہے؟

باخبر ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ طوفان الاقصی کارروائی کے بعد اب تک 1 ہزار 152 غاصب اسرائیلی فوجی ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  صیہونی اخبار جروزلم پوسٹ نے صیہونی فوج کا حوالہ دیتے ہوئے یہ اعداد و شمار پیش کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، 40 فیصد ہلاک شدہ صیہونی فوجیوں کی عمر 21 سال سے کم بتائی گئی ہے۔ 

مغربی ایشیا کے امور کے ماہرین کا خیال ہے کہ ہلاک شدہ صیہونی فوجیوں کی تعداد اعلان شدہ اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے لیکن تل ابیب آبادکاروں کے ردعمل کے خوف سے اس کے اعلان سے گریز کر رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ دو سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی، غزہ پٹی پر وحشیانہ حملوں کا اصل ہدف یعنی حماس کا خاتمہ اور فلسطینیوں کو کوچ کرانے کی سازش ناکام رہی ہے۔

ٹیگس