اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو مکمل آزاد و خود مختار ریاست کا درجہ دینے کی قرار دار منظور کرلی گئی۔
رفح سے فلسطینی پناہ گزینوں کی غزہ کے ریتیلے علاقوں کی طرف ہجرت شروع ہوگئی ہے۔
جنوبی غزہ کے شہر رفح پر صیہونی حکومت کی بمباری میں بائبیس فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے مشرقی رفح کے رہائشیوں کو نکالنا شروع کر دیا۔
شام کے صدر بشار اسد نے فلسطینی مزاحمت کے لیے دمشق کی حمایت پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ مزاحمت کے حوالے سے شام کا موقف تبدیل نہیں ہوا ہے بلکہ اس میں پہلے سے زیادہ مضبوطی آئی ہے۔
حالیہ دو ماہ کے دوران امریکی پولیس چالیس یونیورسٹیوں کے دو ہزار سے زائد طلبا کو حراست میں لے چکی ہے۔
ایران کے وزیرخارجہ نے او آئی سی اجلاس کے موقع پر اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات میں نسل کش صیہونی حکومت کے ساتھ تجارتی روابط منقطع کرنے کے ترکیہ کے اقدام کی قدردانی کی ہے -
صیہونی دہشتگردوں نے غزہ کے ممتاز سرجن عدنان البُرش کو تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا۔
برطانیہ کی حکمراں جماعت کو اپنی غیراصولی خاص طور سے فلسطین کے حوالے سے پالیسیوں کے باعث بلدیاتی انتخابات میں زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے فلسطین کی حمایت میں یمن کے دلیرانہ موقف کو سراہا ہے۔