Nov ۱۵, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۱ Asia/Tehran
  • رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر کی شامی صدر سے ملاقات

رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی لاریجانی نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات میں، خطے کی صورتحال، بالخصوص صیہونی حکومت کی مسلسل دہشتگردی کے نتیجے میں غزہ اور لبنان میں پیدا ہونے والے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی لاریجانی نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات میں، خطے کے حالات،  اور صیہونی جارحیتوں نیز لبنان اور فلسطین پر صیہونیوں کے مسلسل حملوں پر تبادلہ خیال کیا اور ان جارحیتوں کو روکے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس ملاقات میں ایران اور شام کے باہمی روابط کی تقویت اور دونوں ملکوں نیز علاقے کے عوام کے مفادات پر تبادلہ خیال کیا گيا۔
شام کے صدر بشار اسد نے اس ملاقات میں فلسطین کے تاریخی حقوق کی پابندی، فلسطین اور لبنان کے عوام کی استقامت کی ہر طرح سے حمایت اور بےگناہ عوام کے قتل  عام نیز نسل کشی کا سلسلہ فوری طور پر روکے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔  
رہبر انقلاب اسلامی کے سینیئر مشیر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ ایران شام کے ساتھ کھڑا ہے اور اس کی ہمہ گیر حمایت کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے علاقے میں شام کے مرکزی کردار پر زور دیتے ہوئے، اس کردار کی تقویت کوعلاقے اور ملکوں کے عوام کے مفاد میں قرار دیا۔

ٹیگس