اسرائیلی وزیر کا منصوبہ غیرقانونی ہے، جوزف بوریل
Nov ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۲:۰۵ Asia/Tehran
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے صہیونی انتہا پسند وزیر کے غرب اردن کے حوالے سے منصوبے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: الجزیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے صہیونی انتہا پسند وزیر اسموتریچ کی جانب سے غرب اردن کو اسرائیل میں شامل کرنے کے منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے اس کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ بوریل نے کہا کہ اسموتریچ کا منصوبہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اس منصوبے سے فلسطینی عوام کے حقوق پامال ہونے کے ساتھ ساتھ دو ریاستی فارمولے کے لئے خطرات ایجاد ہوں گے۔
یاد رہے کہ صہیونی انتہا پسند وزیر اسموتریچ نے گزشتہ روز غرب اردن کو اسرائیل کی حاکمیت میں شامل کرنے کا منصوبہ پیش کیا تھا۔