صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے عالمی یوم قدس کو جارح صیہونیوں پر فلسطینی عوام کی عنقریب کامیابی کی یادآوری اور مسئلہ فلسطین کے حل اور مقبوضہ علاقوں سے غاصبوں کے نکال باہر کرنے کے لئے امت مسلمہ میں اتحاد و یکجہتی کی علامت قرار دیا۔
فلسطین حامی یہودیوں نے لندن میں وزارت خارجہ کی عمارت کے سامنے اجتماع کیا۔
غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ شہدائے غزہ کی تعداد بڑھ کر 32 ہزار 916 ہوگئی ہے۔
غزہ میں ایک بین الاقوامی ادارے کی گاڑی پر صیہونی حکومت کے حملے میں پانچ افراد مارے گئے ہيں۔
ایران اور مصر کے وزرائے خارجہ نے جنوبی غزہ کے شہر رفح میں غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کی روک تھام کے لئے بین الاقوامی اداروں کے موثر اقدامات پر زور دیا ہے۔
یونیسف کے ترجمان نے جنگ غزہ سے فلسطینی بچوں پر مرتب ہونے والے خطرناک اثرات پر سخت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی بچوں کو بھوک مری جیسے مختلف مسائل و مشکلات کا سامنا ہے پھر بھی دنیا صرف تماشائی بنی ہوئی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے غاصب صیہونی حکومت کو وحشیانہ جرائم جاری رکھنے سے روکے جانے کو دنیا کے عوام کا مطالبہ قرار دیا ہے۔
غاصب صیہونی حکومت کی جنگ کشتیوں نے جنوبی غزہ کے شہر رفح کے ساحل پر اندھا دھند فائرنگ کی ہے۔
برطانیہ میں فلسطین کے ہزاروں حامیوں نے مسلسل چوبیسویں ہفتے لندن کی سڑکوں پر مظاہرہ کیا۔
فلسطینی گروہوں نے یوم الارض کی مناسبت سے اعلان کیا ہے کہ فلسطینیوں کے امور چلانے کا موضوع پوری طرح داخلی مسئلہ ہے اور کسی بھی غیرملکی فوجی کو غزہ میں داخل ہونے کا حق نہيں ہے۔