فلسطینی ریاست کے قیام اور دو ریاستی حل کی قرارداد منظور؛ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی
Sep ۱۳, ۲۰۲۵ ۱۰:۳۴ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فرانس اور سعودی عرب کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کے مسودے کو کثرت سے منظور کر لیا ہے جس میں مسئلہ فلسطین کے پرامن حل اور دو ریاستی حل سے متعلق نیویارک اعلامیہ کی حمایت کی گئی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: جمعہ 12 ستمبر 2025 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فرانس اور سعودی عرب کی طرف سے پیش کی گئی ایک قرارداد کو کثرت سے منظور کیا جس میں مسئلہ فلسطین کے پرامن حل، دو ریاستی حل پر عملدرآمد اور فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق نیویارک اعلامیہ کی توثیق کی گئی ہے۔ فلسطین کے مسئلے کے پرامن اور دو ریاستی حل سے متعلق نیویارک کے اعلامیے کی حمایت میں پیش کی جانے والی اس قرار داد کے حق میں 142 اور مخالفت میں 10 ووٹ پڑے جبکہ 12 ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔