ہندوستان اور چین پر سو فیصد ٹیرف لگائیں؛ ٹرمپ کا گروپ سات سے مطالبہ
Sep ۱۳, ۲۰۲۵ ۱۱:۲۷ Asia/Tehran
امریکی صدر ٹرمپ نے گروپ سات سے ہندوستان اور چین پہر سو فیصد ٹیرف لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: عالمی ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈولڈ ٹرمپ نے گروپ سات کے رکن ملکوں سے کہا ہے کہ ہندوستان اور چین پر روسی تیل کی خریداری پر سو فیصد ٹیرف لگایا جائے۔ٹرمپ کے اس مطالبے پر یورپی یونین نے خدشات ظاہر کئے ہیں جبکہ بتایا گیا ہے کہ گروپ سات کے وزرائے خزانہ اس پر غور کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ کی اس تجویز پر گروپ سات کے وزرائے خزانہ کی آن لائن کانفرنس ہوگی۔ اس سلسلے میں امریکی وزارت خزانہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ہندوستان اور چین روسی تیل کی خریداری کے ذریعے یوکرین جنگ میں روس کی جنگی مشین کی تقویت کررہے ہیں۔