ہمارے پاس جدید ہھتیاروں کا ذخیرہ ہے، ویسے ہتھیار بہت سے ملکوں کے پاس نہيں: سید عبدالملک الحوثی
یمنی انقلاب کے رہنما "سید عبدالملک الحوثی" نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ فلسطینی قوم کی حمایت میں ہمارا موقف واضح، شفاف، مضبوط اور پائيدار ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: سید عبدالملک الحوثی نے یمن میں 21 ستمبر کے انقلاب کی سالگرہ اور الاقصی طوفان آپریشن سے متعلق کہا کہ یمن کے انقلاب سے سب سے زیادہ نقصان امریکہ کو ہوا ہے کیونکہ وہ پورے یمن اور اس کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتا تھا۔ سید عبدالملک الحوثی نے کہا: امریکہ اور اسرائیل اور ان کے حامیوں نے گذشتہ برسوں میں یمنی قوم کے خلاف جارحیت کی ، انتہائی گھناؤنے جرائم کا ارتکاب کیا اور ہماری قوم کا مکمل محاصرہ کر لیا۔
سید عبدالملک الحوثی نے کہا: امریکہ نے اپنی جارحیت سے ایک بار پھر ہمارے ملک پرغلبہ حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن دشمن اس میں بھی ناکام رہے۔ انھوں نے کہا: تمام تر واقعات، چیلنجوں، خطرات اور سازشوں کے باوجود فلسطینی قوم کی مدد کرنے کے لئے یمنی قوم کا موقف واضح، پائیدار، کھلا اور مضبوط ہے۔
عبدالملک الحوثی نے مزید کہا: ہمارے پیارے عوام نے جارح اتحاد کی جانب سے بھیانک جرائم اور محاصرے کے باوجود فلسطین کی حمایت کے اپنے موقف میں کبھی کوئی کوتاہی نہيں کی۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمارے جدید ہھتیاروں کا ذخیرہ ہے کہ ویسے ہتھیار بہت سے ملکوں کے پاس نہيں ہیں اور ہماری میزائل طاقت، اس جدید، موثر اور اہم توانائی کا ثبوت ہے۔